سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کی ہمشیرہ کے گھر ہنگامہ آرائی ‘ ملزمان کیخلاف انکوائری شروع کردی ہی،ڈی ایس پی سٹی مقصود لون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 فروری 2016 19:56

سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کی ہمشیرہ کے گھر ہنگامہ آرائی ‘ ملزمان کیخلاف ..

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء )ڈی ایس پی سٹی مقصود لون نے تھانہ سول لائن کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کی ہمشیرہ فہمیدہ کے گھر جا کر ہنگامہ آرائی اور غنڈہ گردی کے علاوہ دوکانوں کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزڈی ایس پی کے دفتر میں انکوائری ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر کی ہمشیرہ فہمیدہ نے بتایا کہ ملزمان نے اس کے گھر پر حملہ اور غنڈہ گردی کے بعد دوکانوں کے تالے توڑ کر قبضہ کیا اور ہماری اطلاع پر پولیس نے موقعہ پر آکر دوکانیں خالی کرواکے ان کو تالے لگادیئے اور تالوں کی چابیاں بھی ملزمان کے حوالے کردیں جوکہ سخت ترین ظلم وزیادتی ہے ۔

فہمیدہ نے ماڈل ٹاؤن پولیس چوکی کے انچارج کامران بیگ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ملزمان پارٹی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جس نے چابیاں ملزمان پارٹی کو دیں ۔انکوائری میں دونوں پارٹیوں کے بیانات سنے گئے بعدازاں محلہ داروں کی مداخلت کے بعد فریقین کو آج 10فروری کو دفتر طلب کرلیا گیا۔