ایف آئی اے کی بے نظیر ائیر پورٹ پر کارروائی، غیر قانونی طور پر ترکی سے پاکستان آنے والے3 مسافر گرفتار

منگل 9 فروری 2016 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) ایف آئی اے کی بے نظیر ائیر پورٹ پر کارروائی، کارروائی کے دوران ترکی سے پاکستان آنے والے تین مسافروں کوبغیر کسی ریکارڈ اور سفری دستاویزات کے سفر کرنے کے باعث گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ترکی سے پاکستان آنے والے تین مسافروں کو بے نظیر ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ تینوں مسافروں کے پاس سفری دستاویزات اور دیگر ٹریول ریکارڈ نہیں تھا، ان میں ارشد ، شرگل، عرفان اﷲ ہیں، ایف آئی اے نے ان مسافروں کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی ہومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیاجس نے ان سے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :