صاحبزادہ یعقوب کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یعقوب خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں ان کی شکل میں بہت بڑا تحفہ دیا تھا ، ہم ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے
سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا صاحبزادہ یعقوب خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب
منگل 9 فروری 2016 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب علی خان کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کسی شاہراہ کوان کے نام سے منسوب کیاجائے،یعقوب علی خان کی قیادت میں کام کیا ہے ۔
انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں بہت بڑا تحفہ ان کی شکل میں دیا تھا جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، سب سے پہلے میں ان کی قبر پر پھول چڑھائے ، ان کے دور میں جب بھی امریکہ کے وزیر خارجہ پاکستان میں آئے توانہوں نے صاحبزادہ یعقوب کو باپ کا درجہ دیا ۔(جاری ہے)
وہ منگل کو سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے تھے۔
انہوں نے پوری دنیا دیکھی ہے اور پوری دنیا کے مسائل اور ان کے حل قلم بند کیے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے نام سے کوئی بڑی سڑک بھی رکھی جائے،اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر طارق فاطمی، چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط اور صاحبزادہ محمد نجیب خان اور صاحبزادہ عبدالصمدخان نے کہاکہ سویت یونین میں صاحبزادہ یعقوب علی خان کی قیادت میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کیا ، ان کو بہت سی زبانوں پر عبور حاصل تھا ، قائداعظم اور پاکستان نے ہمیں بہت بڑا تحفہ ان کی شکل میں دیا تھا جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے مشرقی پاکستان کے خلاف جنگ کی بجائے پاک فو ج سے استعفیٰ دینا بہتر سمجھا ، وہ عظیم اور باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے اور بعد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کروائی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.