تائیوان زلزلے کے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری

منگل 9 فروری 2016 19:55

تائی پے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) تائیوان میں تین روز قبل آنے والے زلزلے کے بعد سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے، حکام کو منگل کے روزبھی ملبے تلے زندگی کے آثار ملے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی شہر تائینان میں آٓنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے تیسرے روز ایک عمارت کی 14ویں منزل میں کچھ افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ریسکیو کا عملہ اور انجینئرز متعلقہ منزل میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دو روز قبل آنے والے 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے میں 38 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 100سے زائد اب تک لاپتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :