نیو یارک میں چین کے نئے قمری سال پرلوگوں کا جشن

منگل 9 فروری 2016 19:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر چین سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد مختلف انداز میں جشن منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جہاں کئی ممالک میں تقریبات منعقد کی گئیں وہیں امریکا کے شہر نیو یار ک میں بھی چینی باشندوں سمیت کئی افراد نے سال نو کاجشن منایا۔اس موقع پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔اس نئے قمری سال کو بندر کا سال قرار دیا گیا ہے، جو چین کی فلکیات کے بارہ جانوروں میں سے ایک علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :