پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی حریت رہنماء سید علی گیلانی سے ملاقات ،خیریت دریافت کی

کشمیری عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے اور حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے شکرگذار ہیں ،علی گیلانی

منگل 9 فروری 2016 19:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حریت رہنماء سید علی گیلانی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے اور حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے حریت رہنماء سید علی گیلانی سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں عبدالباسط نے سید علی گیلانی سے خیریت دریافت کی۔ اس دوران حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھانے، سفارتی و اخلاقی حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے سر گرمیاں بڑھا دی ہیں

متعلقہ عنوان :