Live Updates

عمران خان نے پی آئی اے ملازمین کواحتجاج پراکسایا،حکومتی رہنماء

دوہرامعیاران کی اپنی سیاست کونقصان پہنچائیگا،لازمی سروس ایکٹ خیبرپختونخوا میں حلال اوراسلام آباد میں حرام کیسے ہوگیا کے پی کے میں محکمہ صحت پررشتہ داروں کومسلط کرناچاہتے ہیں،ڈاکٹروں کے احتجاج پرکسی نے مداخلت نہیں کی، پی آئی اے کے احتجاج میں عمران خان خود گئے، باقی جماعتوں نے حمایت کی مگر اکسایانہیں، پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کوشش کی ان کوآن بورڈ لیاجائے اسکے باوجود پی آئی اے کی نجکاری پررویہ درست نہیں ہے،دانیال عزیز،طلال چودھری اورمحسن شاہ نوازرانجھا کی پریس کانفرنس

منگل 9 فروری 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی آئی اے ملازمین کواحتجاج پراکسایا،معیشت ،پاکستان کے مستقبل اوراداروں کی اصلاحات پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے،دوہرامعیاران کی اپنی سیاست کونقصان پہنچائیگا،لازمی سروس ایکٹ خیبرپختونخوا میں حلال اوراسلام آباد میں حرام کیسے ہوگیا، کے پی کے میں محکمہ صحت پررشتہ داروں کومسلط کرناچاہتے ہیں،ڈاکٹروں کے احتجاج پرکسی نے مداخلت نہیں کی، پی آئی اے کے احتجاج میں عمران خان خود گئے باقی جماعتوں نے حمایت کی مگر اکسایانہیں ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کوشش کی کہ ان کوآن بورڈ لیاجائے اسکے باوجود پی آئی اے کی نجکاری پررویہ درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں منگل کوپی آئی ڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز،طلال چودھری اورمحسن شاہ نوازرانجھا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیں۔اس موقع پردانیال عزیز نے کہاکہ پی آئی اے کافلائٹ آپریشن زیادہ تر شہروں میں بحال ہوچکا ہے تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری کوطول دیناچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ پالپا اورایئرلیگ احتجاج پرنہیں تھی واقعہ کے بعدانہیں احتجاج پراکسایاگیا عمران خان نے لازمی سروس ایکٹ کیخلاف پروپیگنڈا کیااورخود کے پی کے میں نافذکردیا یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں یوٹرن کے ماسٹر ہیں انہوں نے دیگرمعاملات کی طرح گھرپر بھی یو ٹرن لیا جس عدلیہ کے بارے میں کہتے تھے ہمیں اس پراعتماد نہیں آج اسی عدلیہ کاکاغذلہرارہے تھے 1998ء میں ہسپتالوں کیلئے پنجاب ایکٹ بنایاگیا اس کی نقل کرکے انہوں نے 2015ء ایکٹ بنایا اوریہ نیاپاکستان بیچتے پھرتے ہیں ایسی کوئی حدنہیں جو انہوں نے عبورنہ کی ہو ہرکام ان کے اپنے منہ پرآرہاہے انہوں نے کہا کہ ہرجماعت کومینڈیٹ ملا ہے وہ عوام کیلئے کام کریں ان کے پاس کوئی اصلاحات نہیں ہے اپنی سیاسی ساکھ کوتباہ نہ کریں اگرتحفظات ہیں تو پارلیمنٹ میں آئیں دوسروں پرتنقید سے پہلے اپناگریبان جھانکیں ۔

اس موقع پرطلال چودھری نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پراعتراض کرنیوالوں کو یہ بھی نہیں پتہ کہ نجکاری اورپارٹنرشپ میں کیافرق ہے سٹیل مل ،پی آئی اے اوردیگرادارے 600ارب روپے کاخسارہ کررہے ہیں ان پیسوں کوبچا کرعوام کی تقدیربدل سکتے ہیں ہم اصلاحات کررہے ہیں ہماری کوششوں پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کانقصان ن لیگ کونہیں پاکستان کو ہورہاہے عمران خان نے پی آئی اے ملازمین کواحتجاج پراکسانے کی کوشش کی تاکہ پی آئی اے ہمیشہ کیلئے چل نہ سکے مسلم لیگ ن اورنوازشریف سے سیاسی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی نہ کریں ا داروں کی اصلاحات معیشت میں بہتری پر سیاست نہ کی جائے سیاست کرینگے تو نقصان پاکستان کاہوگا پشاورمیں ڈاکٹراحتجاج کررہے ہیں لیکن وہاں کسی نے ایسا ماحول پیدانہیں کیا دوہرا معیاراختیارنہ کیاجائے اگر پشاورہائیکورٹ فیصلہ دے توخوشی کااظہار کیاجاتاہے اورجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے لازمی سروس ایکٹ پشاور میں حلال اوراسلام آباد میں حرام کیسے ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگررشتہ داروں میں کوئی میرٹ پرآئے توکوئی حرج نہیں کہ وہ اپناکام کریں لیکن عمران خان نے دوہرامعیاراختیار کیاہواہے پشاور میں انہوں نے برکی جو ان کاکزن ہے اس کو ہسپتالوں کاانچارج بنایا ہے ڈاکٹرفیصل شوکت خانم کے ملازم ہیں یہ انہیں خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت پرمسلط کرناچاہتے ہیں بات کرنے سے پہلے سوچا کریں ن لیگ کی دشمنی میں پاکستان کی دشمنی بند کردیں ان کے دھرنے کی وجہ سے پہلے ملک کو بہت نقصان ہوا سی پیک میں تاخیرہوئی انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف پی آئی اے کی اصلاحات اپنی ذات کیلئے نہیں کررہے نجکاری صاف شفاف طریقے سے ہوگی خسارے کی رقم کوبچایاجاسکتاہے۔

اس موقع پر محسن شاہ نوازرانجھا نے کہاکہ عمران خان حکومت کیخلاف احتجاج میں سب سے آگے نکلتے ہیں پشاور میں ڈاکٹراحتجاج کررہے ہیں یہ کہتے ہیں کہ ایف آئی آر درج کرائیں گے ہوش کے ناخن لیں اپنے منشورمیں پی آئی اے کی نجکاری کاذکر کیاہے اب موقف اختیار کیا ہے کہ نجکاری ٹھیک نہیں کسی کونصیحت سے پہلے سوچ لیاکریں کہ وہ خود اس پرعمل کرتے ہیں کہ نہیں ایک سوال کے جواب میں دانیال عزیز نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی ہے شیخ رشید جوآج کل خاموش ہیں انہیں کہاگیاتھا کہ وہ بڈکالفافہ خود کھولیں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے اور یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں داداگیری ہے جن کی داداگیری ختم ہورہی ہے انہیں اس نجکاری سے مسئلہ ہے ہم نے عوام سے وعدہ کیاہے کہ ان کی زندگی کو بہتر کیاجائیگا 600ارب روپے سے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پالپااورایئرلیگ احتجاج نہیں تھی لیکن واقعہ کے بعد ایک اخلاقی جواز بن گیا اور وہ بیٹھ گئے یہ ایک کھیل بنایاگیا سازشی ذہن کے تحت ایک نقشہ بنایا گیا جو ناکام ہوگیا ہم پی آئی اے کے بوجھ کو ختم کرینگے اور رقم غریب عوام پرلگائیں گے ۔

ایک سوال پر طلال چودھری نے کہا کہ معیشت پاکستان کے مستقبل اوراداروں کی اصلاحات پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے پی آئی اے کے احتجاج میں عمران خان خود گئے باقی جماعتوں نے حمایت کی مگر اکسایانہیں ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کوشش کی کہ ان کوآن بورڈ لیاجائے اسکے باوجود پی آئی اے کی نجکاری پررویہ درست نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات