ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نیو اسلام پورہ میں سیوریج ملے پانی کے استعمال سے سینکڑوں شہری امراض میں مبتلا

منگل 9 فروری 2016 18:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) محلہ نیو اسلام پورہ میں سیوریج ملے پانی کے استعمال سے سینکڑوں شہری پیٹ اور جلد کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے افسران اور اہلکاران کی ناقص کارکردگی کے باعث محلہ نیوا سلام پورہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں لوگ گندا بد بو دار سیوریج ملا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور مذکورہ آبادیوں میں گزشتہ دو ماہ سے سیوریج ملا پانی سپلائی ہورہا ہے ،متعدد بار حکام کو شکایات کرنے کے باوجود تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، جبکہ گندے پانی کے استعمال سے لوگ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،اہلیان علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر سیوریج کے پھٹے ہوئے پائپ ٹھیک کرکے صاف پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :