ڈیرہ بگٹی میں 90فیصد گورنمنٹ اسکولز کی عمارتیں تبائی کے دہانے پر

کسی بھی وقت گورنمنٹ اسکولوں کے عمارتوں کے گر نے کا خطرہ لاحق ، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 9 فروری 2016 18:46

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ڈیرہ بگٹی میں 90فیصد گورنمنٹ اسکولز کی عمارتیں تبائی کے دہانی پرکسی بھی وقت گورنمنٹ اسکولوں کے عمارتوں کے گر نے کا خطرہ لاحق مستقبل کے معماروں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ڈی ای او کی نا اہلی کی انتہا عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں تعلیم کی فقدان ہے 90فصید گورنمنٹ اسکولوں کی عمارتیں دیکھ بھال نہ ہو نے سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہو چکے ہے کسی بھی وقت اسکول کی عمارتیں گرنے کا خطرہ رہتا ہے جس سے والدین اور طلباء خوف کے سایہ میں رہتے ہے ذرائع کے مطابق گونمنٹ اسکولوں کے عمارتوں کے مرمت کے لئے2015 میں لاکھوں روپے کے فنٹذ جاری کئے گے لیکن کرپٹ ڈی ای او اور اس کے آفسران کے شاہ خرچوں کے نظر ہو گے لیکن اسکولوں کی عمارتوں کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گے جس کے وجہ سے گورنمنٹ اسکولوں کی عمارتیں کبھی بھی گر سکتی ہے جس سے معصوم بچوں کے جانوں کو خطرہ رہتا ہے لیکن ڈی ای او کو معصوم بچوں کے جان و مستقبل سے کوئی سروکار نہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں جس سے ہمیشہ ان کے گر نے کا خطرہ رہتا ہے ہم وزریر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر تعلیم،سیکر یٹری تعلیم اور ڈپٹی کمنشر ڈیرہ بگٹی سے اپیل کرتے ہے کہ ڈی ای او ڈیرہ بگٹی کی اس نااہلی کا جلد از جلد نوٹس لے کر گورنمنٹ اسکولوں کے عمارتوں کی مکملطور پر مرمت کیا جائے ورنہ کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہونے کا خطرہ ہے ۔