انسان صرف اپنے اعمال کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوتا ہے،چوہدری محمد یاسین
سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی عمرہ ادائیگی کے سلسلے میں روانگی کی تقریب سے خطاب
منگل 9 فروری 2016 18:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے مرکزی یونین آفس جی سیون سیدپور مارکیٹ آفس میں عمرہ ادائیگی پر جانے والے مزدور یونین کے وفد میں شامل قاری عبید الرحمان ستی ،محمد سرفراز ملک ،احمد علی شیرازی ،شفیق عباسی ،محمد نعیم ،ملک اکمل شہزاد ،محمد نازک مغل ،مہر افتخار سیال ،محبوب رامے و دیگر کو عمرہ دستاویزات دینے کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،اہل سنت و الجماعت کے صدر مولانا عبدالغنی نقشبندی ،قاری نعیم اور مزدور یونین کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ جہاں مزدور یونین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے دور اقتدار میں مسلم ملازمین کے لیے حج پر بھیجوانے کا بندوبست کیا بلکہ مسیحی ملازمین کو بھی ان کے مقدس مقامات پر بھیجوانے کے لیے انتظام کیا اور سی ڈی اے میں حافظ قرآن الاؤنس اور پادری الاؤنس کا اجراء کروایا وہیں پر ہم نے اپنے مخیر دوستوں کے تعاون سے اپنی تنظیم کے ان لوگوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا جو تنظیم کے لیے اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتے ہیں اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں مزدور یونین کا ہاتھ بٹھانے میں اپنابھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور ہم آئندہ بھی اپنے مخیر دوستوں کے تعاون سے اپنے دیگر دوستوں کو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے ،ہرانسان اپنی دنیاوی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے دن رات انتھک محنت و کوشش میں لگا رہتا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب انسان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو وہ صرف اپنے ساتھ اپنے اعمال لے کر جاتا ہے اور جس کے اعمال اچھے ہونگے رب تعالیٰ کی ذات اسکو اسکا بہتر صلہ دے گی تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ دنیاوی معاملات میں ہم جس قدر بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہاں اپنی آخرت کو مدنظرر کھتے ہوئے اپنے اعمالوں کا بھی حساب کتاب رکھیں ،میں اپنے ان مخیر دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جن کے بھرپور تعاون سے میں اپنے اس نیک ارادے میں نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ آئندہ بھی نیکی کے کام کرنے کے لیے میرے حوصلے بلند ہوئے ،میں نے ہمیشہ محنت کشوں کی سیاست کو عبادت سمجھ کر اس کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کی کوشش کی اور میری زندگی کا یہی مقصد ہے کہ جہاں تک ہو سکے انسانیت کی خدمت کی جائے ،میں روضہ رسول ﷺ پر جانے والے دوستوں کو مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں کہ ہم تو صرف انکے لیے وسیلہ بنے جبکہ انکا بلاوا وہاں سے خود آیا ،اب آپ لوگوں کو چاہیے کہ اس مقدس مقام پر جا کر جہاں اپنے اعمالوں کی بہتری کے لیے دعا کریں وہاں اس ملک کی سلامتی و ترقی اور اپنے ادارے کے استحکام کے لیے بھی دعا کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
-
فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،ایاز صادق
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.