Live Updates

پرویز رشید اور ررانا ثنا ء اﷲ کو تحریک انصاف پر تنقید کرنے کی تنخواہ کے ساتھ اوور ٹائم بھی ملتا ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

اورنج ٹرین منصو بہ خونی منصو بے میں بدل چکا ہے اب تک 11افراداس کی زد میں آکر جان بحق ہو چکے ہیں ان ہلاکتوں کا مقدمہ شہباز شریف پر درج ہو ناچاہے‘ سابق صدر تحریک انصاف پنجاب

منگل 9 فروری 2016 18:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان تحر یک انصا ف پنجاب کے سابق صدر اعجاز ا حمدچوہدری نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو (ن) لیگ نے صرف پی ٹی آئی کے جلسوں کی کرسیاں اور خیبر پختو نخواہ کے درخت گننے کے لیے رکھا ہوا ہے، پرویز رشید اور ررانا ثنا ء اﷲ کو تحر یک انصا ف پر تنقید کرنے کی تنخواہ کے ساتھ اوور ٹائم بھی ملتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصو بہ خونی منصو بے میں بدل چکا ہے اب تک 11افراداس کی زد میں آکر جان بحق ہو چکے ہیں ان ہلاکتوں کا مقدمہ شہباز شریف پر درج ہو ناچاہے، لاکھوں لوگو ں سے ان کے گھر اور دکانیں زبر دستی چھین لی ہیں،چھ سو سے زائد منصو بوں کا پیسہ اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو کم ریٹ اور سست روی سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت صوبے بھر کی 80% عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں اور نہ ادویات ہیں، صوبے میں ڈاکو راج قائم ہے، پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور شہباز شریف کو پھر بھی ا ورنج ٹرین چلانے کا بھوت سوار ہے ،(ن)لیگ منصو بہ بندی کے تحت قو می اداروں کو تباہ کرہے، حکومت ، ا نتظامہ اور پنجاب پولیس پی آئی اے کے ملاز مین وائیر ہوسٹس کو ہراساں اوردھمکا نے کا سلسلہ فور ی بندکر ے۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پس پردہ نواز شریف کے ذاتی مفا دات ہیں،پی آئی اے کی تباہی کی جتنی ذمہ دار پیپلز پا رٹی پر ہے اُس سے ذیادہ (ن) لیگ پر ہے،پیپلز پا رٹی نے پانچ سالہ اپنے دور حکومت میں 1300 سے زائد جبکہ (ن) لیگ نے اپنے تین سالہ دو ر میں ایک ہزار سے زائد ملازمین پی آئی اے میں بھرتی کیے ہیں،اگر پی آئی اے خسارے میں جا رہی تھی تو بتاتا جا ئے کہ ملازمین کی بھرتی کیو ں کی گئی ۔(ن)لیگ کی حکو مت قومی اداروں کو فروخت کر رہی ہے ، جبکہ کے پی کے میں تحر یک انصا ف نے ادا روں کی نجکا ری کے بجائے اصلا حاتی پروگرام کے تحت مینجمنٹ کو بہتر کیا جس کی تائید عدالت نے بھی کی ہے،عدالت نے خود صوبے میں سروس ایکٹ نفاذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات