پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیا جارہاہے:ایکشن کمیٹی کا الزام
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت درپردہ قریب آگئے 48 گھنٹے میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع قومی ایئرلائن کے لاپتہ ملازمین کو نامعلوم افراد شہرکے مختلف علاقوں میں چھوڑ گئے جس پراحتجاجی مارچ کی کال واپس لے لی گئی
ذیشان حیدر منگل 9 فروری 2016 18:34
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے الزام لگایا گیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیا جارہاہے اور لاہور میں ایئر ہوسٹس کے گھر پولیس بجھوا دی گئی جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ ہراساں نہیں کیا جارہا بلکہ سیکورٹی دی گئی ہے۔پی آئی اے ملازمین کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات نہیں کرے گی تو ہڑتال بھی ختم نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آئی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق رات 12بجے سے اب تک 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں ، اسلام آباد سے 6پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سیبھی جہازوں نے اڑان بھری جبکہ کوئٹہ اور اسکردو میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 7روز بعد بحال ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ادھرپی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو نامعلوم افراد شہرکے مختلف علاقوں میں چھوڑ گئے جس پراحتجاجی مارچ کی کال واپس لے لی گئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر جاری احتجاج میں سے پی آئی اے کے چار ملازمین لاپتہ ہوگئے تھے جن کی بازیابی کے لئے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت سیاسی جماعتوں نے بھی سخت موقف اختیارکیا تھا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کوآج تک کی مہلت دی تھی جس کے بعد جناح ٹرمینل کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایکشن کمیٹی کی دھمکی کارگرثابت ہوئی اورچاروں ملازمین کو نامعلوم افراد شہر کے مختلف علاقوں میں چھوڑ کرچلے گئے، ذرائع کے مطابق دو افراد کونارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پرچھوڑا گیا ہے۔نامعلوم افراد کی قید سے بازیاب ہونے والے ملازمین کاکہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے اورمسافروں کو درپیش تمام تر پریشانیوں کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔دریں اثناء ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت درپردہ قریب آگئے ہیں،پی آئی اے میں جاری ہڑتال سے متعلق 48 گھنٹے میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی24 گھنٹے میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔دونوں فریق پہلے ہڑتال ختم، فضائی آپریشن بحال اور پھر مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اعلان بھی 24 گھنٹے میں متوقع ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزمیں بریک تھرو متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.