پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیا جارہاہے:ایکشن کمیٹی کا الزام

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت درپردہ قریب آگئے 48 گھنٹے میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع قومی ایئرلائن کے لاپتہ ملازمین کو نامعلوم افراد شہرکے مختلف علاقوں میں چھوڑ گئے جس پراحتجاجی مارچ کی کال واپس لے لی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 18:32

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے الزام لگایا گیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کیا جارہاہے اور لاہور میں ایئر ہوسٹس کے گھر پولیس بجھوا دی گئی جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ ہراساں نہیں کیا جارہا بلکہ سیکورٹی دی گئی ہے۔پی آئی اے ملازمین کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات نہیں کرے گی تو ہڑتال بھی ختم نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آئی ہے، پی آئی اے ترجمان کے مطابق رات 12بجے سے اب تک 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں ، اسلام آباد سے 6پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سےبھی جہازوں نے اڑان بھری جبکہ کوئٹہ اور اسکردو میں بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 7روز بعد بحال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرپی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو نامعلوم افراد شہرکے مختلف علاقوں میں چھوڑ گئے جس پراحتجاجی مارچ کی کال واپس لے لی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر جاری احتجاج میں سے پی آئی اے کے چار ملازمین لاپتہ ہوگئے تھے جن کی بازیابی کے لئے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت سیاسی جماعتوں نے بھی سخت موقف اختیارکیا تھا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کوآج تک کی مہلت دی تھی جس کے بعد جناح ٹرمینل کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایکشن کمیٹی کی دھمکی کارگرثابت ہوئی اورچاروں ملازمین کو نامعلوم افراد شہر کے مختلف علاقوں میں چھوڑ کرچلے گئے، ذرائع کے مطابق دو افراد کونارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پرچھوڑا گیا ہے۔

نامعلوم افراد کی قید سے بازیاب ہونے والے ملازمین کاکہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے اورمسافروں کو درپیش تمام تر پریشانیوںکی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔دریں اثناءذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت درپردہ قریب آگئے ہیں،پی آئی اے میں جاری ہڑتال سے متعلق 48 گھنٹے میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی24 گھنٹے میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔دونوں فریق پہلے ہڑتال ختم، فضائی آپریشن بحال اور پھر مذاکرات پر متفق ہوگئے ہیں۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اعلان بھی 24 گھنٹے میں متوقع ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزمیںبریک تھرو متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :