بھٹوں پر چھاپے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے80سالہ بزرگ محمد امین کی گفتگو

’’بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ،50برس سے سیاسی رہنماء نعرے لگاتے رہے،شہبازشریف نے عملی اقدام کیے ‘‘

منگل 9 فروری 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قصور سے واپسی پر اچانک اپنا ہیلی کاپٹرلاہور کے نواحی گاؤں جیابگا کے قریب کھیتوں میں اتار لیااوربغیر اطلاع اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مارکر چائلڈ لیبر کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کو دیکھ کربڑی تعداد میں دیہاتی اوربھٹہ مزدور اکٹھے ہو گئے اورانہوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف ’’زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر80سالہ محمد امین نامی ایک بزرگ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمربیت گئی ہے اورمیں50سال سے بھٹو ں پر بچوں کو مشقت سے نجات دلانے کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں کے نعرے سنتاآیا ہوں لیکن وزیراعلیٰ شہبازشریف پہلی سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے بھٹوں سے بچوں کی مشقت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اورہمارے دل جیت لیے ہیں ۔شہبازشریف نے ہماری آنے والی نسلوں کو گروی رکھنے کے ظالمانہ نظام سے بچالیا ہے ۔بزرگ نے کہاکہ شہبازشریف کی حکومت کا یہ احسن اقدام ہمیشہ یاد رکھاجائے گا اور ہمارے بچو ں کے ہاتھ میں اب اینٹ کی جگہ قلم اورکتاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :