لاہور ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں نجی بینک کی برانچ میں آگ لگ گئی

منگل 9 فروری 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں نجی بینک کی برانچ میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی بینک کی برانچ میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا تاہم آگ کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں دھواں پھیل گیا ۔ آگ لگنے کے بعد فوری طور پر سول ایوی ایشن اور فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیاجنہوں نے بینک ملازمین کو فوری طور پر باہر نکال لیا جبکہ آگ پر بھی قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :