اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہیں دینے کا فیصلہ

اضافی تنخواہوں کی منظوری کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی

منگل 9 فروری 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے گریڈ 1سے گریڈ 22تک افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہوں سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اضافی تنخواہوں کی منظوری کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احد خان چیمہ نے وزیراعلی پنجاب کوسمری ارسال کی ہے کہ راولپنڈی میٹرو بس پر کام کرنے والے افسران کواضافی تنخواہوں سے نوازاگیا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنیوالے گریڈ 1سے 22تک کے آفیسرز و ملازمین کوبھی اس فیصلے میں شامل کیاجائے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین پر کام کرنے والے بیشتر افسران و ملازمین کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا او نہ ہی ان کی فہرستں تیار کیں گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی تنخواہوں میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران سمیت ہاؤسنگ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :