باکمال لوگ لاجواب سروس ، پی آئی اے کی فلائٹ صرف 3مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

منگل 9 فروری 2016 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) باکمال لوگ لاجواب سروس ، پی آئی اے کی فلائٹ صرف 3مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز میں صرف تین مسافروں کی بکنگ ہوسکی ، کتنے اخراجات ہوئے کوئی نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، یقینا پی کے 651میں سفر کرنے والے نہ صرف خوش نصیب مسافر تھے بلکہ باکمال بھی جنہیں لاجواب سروس فراہم کی گئی ۔ محض 3مسافروں کو لاہور سے اسلام آباد لانے تک کتنا ایندھن جلا ، کاک پٹ اور کیبن کریو کے علاوہ ایوی ایشن کے زمرے میں کتنے اخراجات ہوئے کیا یہ سب کچھ اربوں روپے خسارہ برداشت کرنے والی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کمال ہے ۔

متعلقہ عنوان :