حکمرانوں کے پاس ڈنڈااور جھنڈا ہے مگر ایجنڈا کوئی نہیں،حکمران یادرکھیں ڈنڈے اوردھونس سے ریاست نہیں چل سکتی، شہری حکمرانوں کے شر سے پناہ مانگ رہے ہیں، پاکستان کسی ’’سلطان‘‘کامتحمل نہیں ہوسکتا،حکمرانوں کاپی آئی اے اور واپڈا سمیت قومی اداروں کو’’اتفاق فاؤنڈری‘‘ سمجھنادرست نہیں

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد کا یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 18:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس ڈنڈااور جھنڈا ہے مگر ایجنڈا کوئی نہیں،حکمران یادرکھیں ڈنڈے اوردھونس سے ریاست نہیں چل سکتی، شہری حکمرانوں کے شر سے پناہ مانگ رہے ہیں، پاکستان کسی ’’سلطان‘‘کامتحمل نہیں ہوسکتا،حکمرانوں کاپی آئی اے اورواپڈاسمیت قومی اداروں کو’’اتفاق فاؤنڈری‘‘ سمجھنادرست نہیں،اگرپاکستان میں جمہوریت کاوجودہے توحکمران جمہوری انداز سے فیصلے کیوں نہیں کرتے ۔

وہ منگل کو اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ کااحتجاجی اہلکاروں کے حق میں فیصلہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

جمہوریت کش جعلی حکمران ریاستی طاقت سے اہلکاروں کواپنے جائزایشوزکیلئے احتجاج کرنے سے ہرگز نہیں روک سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی جوہڑتالیں اورپرتشدداحتجاجی مظاہرے میاں نواز شریف کے دباؤ اوراشارے پرہوتے رہے ہیں قوم ان کے بارے میں وضاحت کی منتظر ہے۔

پاکستان میں پرتشدد احتجاجی سیاست کے بانی میاں نواز شریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جووزراء زوروشور سے پی آئی اے اہلکاروں کی پرامن احتجاجی سرگرمیوں پربرس رہے ہیں ان کیخلاف تحریک نجات کے دوران جلاؤگھیراؤ کی ایف آئی آرزدرج ہوئیں تھیں اوران میں کئی ''اشتہاری''بھی رہے ہیں ۔دوسروں کونصیحت کرنے سے پہلے وفاقی وصوبائی وزراء اپنے گریبان میں ضرورجھانک لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے اوراسے طویل کرنے کیلئے آئین وقانون شکنی حکمران جماعت کی شناخت ہے ۔ بیگناہ شہریوں کے قتل میں نامزدملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :