حکومت اور پی آئی اے ملازمین میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کے دورہ قطر کیلئے طیارے اور ایئر بیس کی کلیئرنس دینے کی تصدیق کر دی

منگل 9 فروری 2016 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) حکومت اور پی آئی اے ملازمین میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ قطر کیلئے طیارے اور ایئر بیس کی کلیئرنس دینے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کے ملازمین اور حکومت میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے اور 24گھنٹے کے اندر بڑی پیش رفت کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ قطر کیلئے ایئر بیس کی کلیئرنس بھی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، کلیئرنس کیلئے حکومتی رابطہ کار کے ذریعے درخواست کی گئی تھی۔ تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے طیارے کی کلیئرنس کی تصدیق کر دی ہے

متعلقہ عنوان :