امریکی خاتون کی ہلاکت، داعشی جنگجوکی بیوہ ام سیاف پر فرد جرم عائد

ام سیاف نے امریکی خاتون کے قتل اورجنگجوؤں کو معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا،امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل

منگل 9 فروری 2016 18:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) انتہا پسند گروہ داعش کے سابق اعلیٰ رہنما ابو سیاف کی بیوہ پر ایک امریکی امدادی کارکن کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ نسرین اسد ابراہیم بہار نامی یہ خاتون اس وقت عراق میں قید ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی اٹارنی جنرل جان کارلین نے داعش کے مالی معاملات کے سابق نگران ابو سیاف کی بیوہ پچیس سالہ نسرین اسد ابراہیم بہار پر عائد کردہ فرد جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مبینہ طور پر نہ صرف امریکی خاتون امدادی کارکن کیلا مولر کی ہلاکت میں ملوث تھی بلکہ اس نے انتہا پسندوں کو انتظامی مدد بھی فراہم کی تھی۔

25سالہ نسرین کو ام سیاف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ برس گرفتاری کے بعد سے عراق میں ہی قید ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ام سیاف نے اپنے شوہر ابو سیاف اور دیگر جہادیوں کے ساتھ مل کر مولر کے علاوہ دیگر افراد کو زبردستی قید رکھنے اور ان پر مظالم ڈھائے جانے میں مدد فراہم کی تھی۔داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی نے دوران قید مولر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ ام سیاف نے اعتراف کیا ہے کہ بغدادی امریکی خاتون مولر کو اپنی ’باندی‘ تصور کرتا تھا۔ مولر کو ابو سیاف کے گھر پر ہی قید کیا گیا تھا۔نائب امریکی اٹارنی جنرل جان کارلین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق واشنگٹن حکومت ام سیاف کے مقدمے کی عراق میں کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :