سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج پر عائد پابندی ختم کرنا خوش آئین اقدام ہے ، جماعت اہلسنّت پاکستان

منگل 9 فروری 2016 18:00

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج پر عائد پابندی ختم کرنا خوش آئین اقدام ہے اب سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں بلوچستان میں اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت فوری اقدام کرے اساتذ ہ کا 50% پرموشن کوٹہ حکومت فائلوں میں نہ دبائے پرموشن کیلئے فائلوں کو جلد نمٹایا جائے معلم القرآن عربک ٹیچر ز کی سٹیں کم کرنا افسوسناک ہے ایم اے ایم ایڈ معلم القرآن و عربک ٹیچر ز کو دیگر کیڈر کے ساتذہ کی طرح مساوی حقوق دیئے جائیں محکمہ تعلیم کی معلم القرآن و عربک ٹیچر ز کے حوالے سے خاموشی مایوس کن ہے اقدام ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مذید کہا کہبھارتی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے ناانصافیاں اور حق تلفیاں جرائم کی نرسریاں ہیں نوجوان انصاف او ر حقوق نہ ملنے پر انتہا پسندی کی راہ اپناتے ہیں اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کی کٹھ پتلی بن چکا ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے کشمیر کی آزادی کی جنگ کو مؤثر بنانے کیلئے پاکستان کومضبوط کرنا ہو گا ملک میں وسائل کی کمی نہیں پاکستان دودھ اور کپاس پیدا کرنے والا چو تھا بڑا ، گندم پیدا کرنے والا آٹھواں بڑا اور چاول پیدا کرنے والا دسواں بڑا ملک ہے۔