امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کی واشنگٹن میں ملاقات‘

شام کی صورتحا ل اور یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 9 فروری 2016 17:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے واشنگٹن میں ملاقات کی،دونوں رہنماو?ں نے شام کی صورتحا ل اور یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو روکنے اور یمن میں جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں،امید ہے چند روز بعد جب ہم میونخ میں مل بیٹھیں گے تو ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ جنگ بندی کے مقصد کے حصول کی جانب پیش رفت کرسکیں گے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش کے حل کیلئے بہت کچھ داؤ پر لگا ہے،ہم ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں دونوں وزرائے خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شام رابطہ گروپ میں شامل ممالک فوری جنگ بندی پر متفق ہو جائیں گے۔