پنجاب کا رقبہ کے لحاظ سے وسیع و عریض ضلع بہاولنگر حکمرانوں کی غیر منصفانہ اور ناروا سلوک کی حامل امتیازی پالیسی کی بدولت پسماندگی کی بدترین آماجگاہ بن گیا ہے-ماجد علی راجپوت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 17:41

پنجاب کا رقبہ کے لحاظ سے وسیع و عریض ضلع بہاولنگر حکمرانوں کی غیر منصفانہ ..

ہارون آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) معروف سماجی شخصیت ماجد علی راجپوت نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا رقبہ کے لحاظ سے وسیع و عریض ضلع بہاولنگر حکمرانوں کی غیر منصفانہ اور ناروا سلوک کی حامل امتیازی پالیسی کی بدولت پسماندگی کی بدترین آماجگاہ بن گیا ہے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت ہر طرح کے مسائل اور تکالیف کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے اور اگر جنوبی پنجاب کے اضلاع پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ پسماندہ ضلع بہاولنگر کو رکھا گیا ہے اور صحت عامہ اور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولتوں کے لحاظ سے بھی اس علاقہ کی حالت زار نہایت تکلیف دہ ہے جنوبی پنجاب کی باتیں کرنے والوں نے ضلع بہاولنگر کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اور جنوبی پنجاب کی پسماندگی کارونا رونے والے ضلع بہاولنگر کو پسماندہ رکھنے کے سوال کا بھی جواب دیں ضلع بہاولنگر کے عوام اور منتخب نمائندگان کے لےے بھی اس علاقہ کی پسماندگی ایک لمحہ فکریہ بن کر موجود ہے لاہور کو سجانے اور ملتان و پنڈی ،فیصل آباد میں ترقیاتی منصبوں کا جال بچھانے والے ہارون آبا سمیت ضلع بہاولنگر کی پسماندگی پر بھی توجہ دیں ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں نے اس ضلع کو جنوبی پنجاب کا بھی حصہ نہیں سمجھا ہے اور ا س کومکمل فراموش کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :