پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ائیر چیف

پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے،ایئرچیف مارشل سہیل امان کا سیمینار سے خطاب

منگل 9 فروری 2016 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایئر وار کالج کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ضرب عزب میں دہشتگردی کاخاتمہ کرکے پاکستان کومستحکم بنایا ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ اندرون اوربیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے۔ پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزررہی ہے۔ نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ جے ایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرغور ہیں۔

متعلقہ عنوان :