پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔صدر عالمی بینک
منگل 9 فروری 2016 16:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کا قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے اسلام آباد میں قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی سکوک بانڈز کو توقع سے زیادہ پزیرائی ملی ہے رواں سال میں محصولات کی مد میں اٹھارہ فیصد اضافہ اورگزشتہ تیس ماہ میں معیشت کے شعبوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ کے ساتھ گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔
عالمی بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے جو اب بہترہورہے ہیں پاکستان معاشی ترقی کے اہم دور سے گزر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلیم صحت روزگار کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں نجی شعبوں کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.