پشاور ،تاجر رہنما ٹارگٹ کا شکار:نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حلیم جان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 9 فروری 2016 16:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) قصہ خوانی بازار میں دن دیہاڑے تاجر رہنما کو ٹارگٹ کلنک کا نشانہ بناتے ہوئے موٹ کے گھاٹ اتار دیا گیا ،علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور بازار مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قصہ خوانی بازار میں نامعلوم افراد نے تاجر رہنما اورسابق صدر چیمبر آف کامرس حلیم جان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،واقعہ کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کے مطابق تاجر رہنما حلیم جان کو سینے میں 4 گولیاں لگی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قصہ خوانی بازار کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تاجروں نے بازار کو مکمل بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :