Live Updates

لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سے متعلق شاہ محمود کا بیان انکا ذاتی ہے،تحریک انصاف

منگل 9 فروری 2016 16:52

لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سے متعلق شاہ محمود کا بیان انکا ذاتی ہے،تحریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ سے متعلق شاہ محمود قریشی کا سماجی رابطے پر بیان انکی ذاتی رائے ہے پی ٹی آئی شاہ محمودکے بیان کے موقف کی ترجمانی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے پی کے میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ پر تنقید کی تھی ۔

جس پر تحریک انصاف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کی حمایت حاصل ہے۔شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں ہم ان کا بیان ایک ذاتی رائے ہے لیکن ہم شاہ محمود قریشی دیئے گئے کسی بھی ذاتی بیان یا موقف کی ترجمانی نہیں کرتے کیونکہ کے اظہار رائے ہر کسی کا حق ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات