لاہور ،اورنج ٹرین منصوبہ کی تعمیرات کے دوران کرین نے طالبہ کوٹکرماردی

منگل 9 فروری 2016 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہداروغہ والا میں اورنج ٹرین منصوبہ پرکام کرنے والی کرین نوویں جماعت کی طالبہ کوٹکرماردی۔بچی کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں گزشتہ روزنویں کلاس کی طالبہ سویرا انور گھر سے ٹیوشن کے لیے اکیڈمی جارہی تھی کہ سڑک عبور کرتے ہوئے کرین نے اس کو ٹکر مار دی جس سے سویرا کی پاوٴں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سر پرشدید چوٹیں آئیں۔بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ اس پہلے بھی اورنج لائن منصوبہ کی تعمیرات کے دوران 5 افراد جابحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :