فیصل آباد ،قاتل کوسنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی

منگل 9 فروری 2016 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) آٹھ سال قبل بیوی اور ممانی کو قتل کرنے والے بے رحم قاتل کوسنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی‘آن لائن کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے دوہرے قتل میں ملوث مجرم غفور مسیح نے 25 دسمبر 2007 کو گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی نسرین اور ممانی شبنم کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ندیم گلزار کی جانب سے غفور مسیح کو 22 نومبر 2008 کو موت کی سزا سنائی گئی تھی صدر پاکستان کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سیشن جج فیصل آباد عابد حسین قریشی کی جانب سے پھانسی پر عملدرآمد کیلئے 9 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جس پر آج صبح سویرے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :