پنجاب اسمبلی اجلا س ، سب سے زیادہ سوالات کرنے کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

منگل 9 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں سیشن کی جانے والے التوائے کار اور دوران اسمبلی سوالات، سپلیمنٹری سوالات میں سب سے زیادہ سوالات کرنے کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جبکہ ان سوالات پر حکومتی وزیراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کی طرف سے ملنے والے جوابات پر بھی غیر مطمئن ہی رہیں۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کا 9فروری کو ہونیوالے اجلاس میں جب 15جولائی 2013ء کو سیشن کئے گئے سوال کا جواب 12دسمبر 2014ء کے ایجنڈے میں بھی نہ دیا گیا تو سوال کے جواب پر پارلیمانی سیکرٹری برائے مال نادیہ عزیز سے ایسا الجھیں کے سوالات پر سوالات کرتی گئیں جبکہ سپلیمنٹری سوالات کے ساتھ بھی درجن سے زائد سوالات کرنے پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سب سے زیادہ سوالات کرنے اور ان کے جواب سے مسلسل غیر مطمئن ہونے والی رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔