پنجاب اسمبلی 9فروری کے اجلاس میں صوبائی وزیر کالونیز ”آپریشن “ کی وجہ سے غیر حاضر

منگل 9 فروری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) 9فروری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ مال اور محکمہ کالونیز کے حوالے سے سوالات کا شامل کیا گیا تھا تاہم وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے ایوان کو بتایا کہ صوبائی وزیر کالونیز و ایم پی اے معلقہ پی پی 43امانت اللہ خان شادی خیل ایک مائیز آپریشن کی وجہ سے ہسپتال ہیں اس لیے وہ نہیں آئے اور ان سے متعلقہ سوالات کو آئندہ کے لیے زیرالتواء رکھا گیا ہے جس پر پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ صوبائی وزیر کیلئے دعائے صحت کرائی جائے جس پر سپیکر نے کہا کہ اچھا جی ، دعا ہوگی۔