لاہور ہائیکورٹ سے کروڑ وں کی کرپشن کرنیوالا ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلات رانا امجد کی ضمانت مسترد

منگل 9 فروری 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ سے کروڑ وں روپے کی کرپشن کرنیوالا ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلات رانا امجد کی ضمانت مسترد ،عدالت سے ہی موقع پر گرفتار آن لاین کے مطابق تقریباً چھ سال قبل فیڈ مک میں محکمہ جنگلات ریونیو ودیگر پرائیویٹ افراد نے ملی بھگت کر کے سرکاری خزانے کو 13کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا جس کا مقدمہ اینٹی کرپشن ریجن تھانہ میں درج ہے مقدمہ میں نامزد ملزم ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات رانا امجد علی نے فیڈمک میں موجود درختوں کا غلط تخمینہ لگا کر سرکاری خزانے کو 9کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد کا نقصان بھی پہنچایا تھا گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم رانا امجد کی درخواست ضمانت مستردکر دی جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ ملزم رانا امجد علی کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا ، ملزم کی گرفتاری کی رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر ایوب خان کو دیدی گئی ہے