میکسیکو‘ خاتون صحافی کو اغواء کر لیا گیا

منگل 9 فروری 2016 16:43

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) میکسیکو کی ایک کرائم رپورٹر کو اپنے گھر سے اغواء کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ مقامی اخبار کیلئے کام کرنیوالی خاتون کرائم رپورٹر اپنا بیل فلوریس کو ریاست ویراکروز میں انکی رہائشگاہ سے نامعلوم افراد نے یرغمال بنایا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خاتون صحافی کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لا کر انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :