کمالیہ،مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خواتین سمیت10 افراد زخمی

منگل 9 فروری 2016 16:40

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) دھند کے باعث لاثانی پٹرول پمپ کے نزدیک مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خواتین بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے، طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شدید دھند کے باعث لاثانی پیٹرول پمپ کے نزدیک مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا، جس کے نتیجہ میں ذوالقرنین، اسماء بی بی ، محمد شوکت، محسن رضا سمیت 10افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد دئیے جانے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :