محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسران اور ملازمین کو سپیشل الاونس دینے کی منظوری دیدی گئی

منگل 9 فروری 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسران اور ملازمین کو سپیشل الاونس دینے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کیمطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے گریڈ ایک تا 19تک کے ملازمین و افسران کو ماہ فروری کی تنخواہوں کے ساتھ 25فیصد سپیشل الاؤنس بھی دیا جائے گا اس الاؤنس کا فائدہ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے سینکڑوں ملازمین اور افسران کو ہوگا۔