اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے ایل ڈی اے کے ملازمین اور افسران کو خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ،سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی

منگل 9 فروری 2016 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے ایل ڈی اے کے ملازمین اور افسران کو خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے ڈی جی ایل ڈی اے نے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے بھیج دی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سمری میں گریڈ ایک سے 18تک کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دی جائے گی جکبہ اس سے اوپر کے گریڈ کے افسران کو 80ہزار روپے فی کس بطور خصوصی الاونس ادا کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ڈیپارٹمینٹل فنڈز کی مد میں 2ارب روپے جاری کیے تھے اب ان پیسوں کی بندر بانٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنیوالے دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین میں ایل ڈی اے کے ملازمین کو نوازانے سے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے