دہشت گردوں کو پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی،آرمی چیف
منگل 9 فروری 2016 16:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آ پر یشن ضرب عضب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے دہشت گردوں ککو انکی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی ہے ،قبائلی بھائیوں سے ملکر یقینی بنائیں گے کہ بھگوڑے دہشت گرد اور سہولت کار ملک میں واپس نہ آ سکیں،خیبر پختونخوا اور فاٹا کی عوام نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل کر انہیں معاشرے میں تنہا کردیا ہے ۔
ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے منگل کے روز کور ہیڈکوارٹر میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے لیے ہونے والے ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اورفاٹا کے آئی ڈی پیزکی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں بحالی،متاثر ہ علاقوں کی تعمیر نو سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے اور فاٹا اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، جبکہ آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.