ہانگ کانگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد افراد زخمی

منگل 9 فروری 2016 16:36

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ہانگ کانگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے ضلع مونگ کوک میں پولیس کی جانب سے نئے چینی سال کے آغاز کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے لیئے تجاوزات کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مظاہرہ کرنے والوں میں ذیادہ تر افراد نیکھانے پینے کے اسٹال لگا رکھے تھے جنہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھر اور اینٹیں پھینکیں جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور انتباہ کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پر تشدد مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیئے مرچوں کا اسپرے بھی کیا گیا۔ہنگامے کے دوران یکیورٹی اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :