اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

منگل 9 فروری 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے،ضرب عزب میں دہشتگردی کاخاتمہ کرکے پاکستان کومستحکم بنایا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندرون اوربیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے، پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزررہی ہے۔ نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ جیایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرغور ہیں۔

متعلقہ عنوان :