جرمنی میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حادثہ ایک ہی ٹریک پر پیش آیا ، ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

منگل 9 فروری 2016 16:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) جرمنی میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے چار افراد ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کی ریاست باویریا میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں ، پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں چار افراد موقع پر ہلاک جبکہ ڈیرھ سو سے زائد زخمی ہیں جن میں پچپن کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق حادثہ ایک ہی ٹریک پر پیش آیا ، ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، علاقے میں درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، حادثے کے بعد پولیس نے اردگرد کی سڑکیں بند کر دی ہیں ، پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :