اغواء کیس: گروہ کے سرغنہ کو 11 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 9 فروری 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے کمسن بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو 11 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔کراچی میں سرجانی پولیس نے بچوں کے اغوا اور فروخت کے الزام میں اجمل نامی ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو محکمہ داخلہ کی ہدایت پر پنجاب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار اجمل نے سرجانی کے علاقے سے شاہینہ نامی خاتون کے تین بچوں کو اغوا کیا تھا جس کے بعد انہیں پنجاب میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم اجمل کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا اور 7سالہ روبینہ، 4سالہ راشد اور 3سالہ روزینہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا ایک گروہ پنجاب میں بچوں سے گداگری کا کام لیتا ہے۔ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے تاکہ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا

متعلقہ عنوان :