کراچی ، ایف آئی اے کے اہلکار محمد علی خانزادہ کو کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر قتل کئے جانے کا انکشاف

منگل 9 فروری 2016 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) کراچی میں ایف آئی اے کے اہلکار محمد علی خانزادہ کے قتل کے حقائق منظر عام پر آگئے، پولیس تفتیش کے دوران مقتول کے قریبی ساتھی نے محمد علی خانزادہ کے کھانے میں نشہ آور چیز ملانے کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،جن سے تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لے گئے افراد کے مطابق خانزادہ کو زمین کی خریداری کا جھانسہ دے کر قائد آباد تک چھوڑنے آئے۔ مقتول نے ایک کروڑ 32لاکھ کی زمین فروخت کی ، جبکہ خریدار مقتول سے رقم سمیت نائن ایم ایم پستول لیکر فرار ہوگئے۔ واقعے والے دن محمد علی خانزادہ اپنے دوست اہلکاروں عدیل, اعجاز, نعمان, عباس کے ساتھ پکنک پر فارم ہاوس گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی قمیض میں گولی لگنے کا کوئی سراغ موجود نہیں، تاہم مقتول کو پہلے قتل کیا گیا پھر لاش کار میں ڈال کر لیاری ایکسپریس پر چھوڑ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :