پنجاب بھر میں ضلعی لیگل ایڈوائزر کی آسامیاں خالی ہونے کا نکشاف

منگل 9 فروری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پنجاب بھر میں ”ضلعی لیگل ایڈوائزر“ کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نے حکومت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ضلعی سطح پر لیگل ایڈوائزر کی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی استدعا کی ہے۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر قانون، سیکرٹری قانون،محکمہ بلدیات اور ڈی سی اوز کی مشاورت سے پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر لیگل ایڈوائزر کی آسامیوں کو پر کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :