دبئی کی سیر کیلئے پاکستانی کا انوکھا طریقہ ، پکڑے جانے پر حکام چکراکر رہ گئے

ایس اے نے ایئرپورٹ اپنے آپ کو ایف ایم ظاہر کیا، ایف ایم کا پاسپورٹ پیش کر کے خود کو ایف ایم ثابت کرنے کی کوشش کی، کیس کی مزیدسماعت 21فروری کو ہوگی

منگل 9 فروری 2016 16:23

دبئی کی سیر کیلئے پاکستانی کا انوکھا طریقہ ، پکڑے جانے پر حکام چکراکر ..

دبئی سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستانی شہری دبئی کی سیر کے لیے اپنے ہم وطن کے پاسپورٹ وویزاپر غیر قانونی طریقے سے پہنچ گیا لیکن دبئی سے نکلتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپکڑاگیا جس پر حکام بھی چکراکر رہ گئے ، ملزم تین ہفتے قبل شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے پہنچاتھا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی عدالت کو بتایاگیاکہ ایس اے نے ایئرپورٹ پر اپنے آپ کو ایف ایم ظاہر کیا اور ایف ایم کا اصلی پاسپورٹ پیش کرتے ہوئے خود کو ایف ایم ثابت کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود آفیسر کو پاسپورٹ پر موجود تصویر پر شک ہوا کہ یہ اس شخص کی تصویر نہیں جو اس کے سامنے کھڑا ہے تاہم مسافر نے وہی شخص ہونے کی رٹ لگائے رکھی تاہم اصل کہانی ڈیوٹی آفیسر کے سامنے آگئی۔مسافر کو ایئرپورٹ سیکیورٹی کے حوالے کردیاگیاجواس نتیجے پر پہنچے کہ پاسپورٹ مذکورہ مسافرکانہیں جس کے بعد ملزم نے اعتراف کرلیااور بتایاکہ اس نے متحدہ عرب امارات کی سیر کیلئے اپنے دوست کا پاسپورٹ اور ویزا استعمال کیا لیکن اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اس مقدمے کی مزیدسماعت 21فروری کو ہوگی۔