اسلام آباد، موٹروے پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی بازیاب کرا لیا

منگل 9 فروری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) اسلام آباد میں چکری انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گاڑی میں سوار 3 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ملزموں نے کلرکہار کے قریب گاڑی سے ایک شخص کو اغواء کیا اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے۔ موٹروے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے تعاقب کر کے گاڑی کو رکوانے کی کوشش کی جس پر اس میں سوار ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ چکری انٹرچینج کے قریب ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا جس کے بعد گاڑی میں سوار 3 ملزموں کوگرفتار کر کے مغوی کو بھی بازیاب کرا لیا۔