بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بیوروکریٹ کے گارڈن میں چہل قدمی پر بکرا گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 16:23

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سینئیر بیورو کریٹ کے گارڈن میں چہل قدمی کرنے پر بکرا گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بکرے کے ساتھ ساتھ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بکرے اور اس کے مالک کو گذشتہ روز گرفتاری کے بعد 7 سال قید کی سزا دئے جانے کا امکان تھا تاہم آج انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :