پیپلز پارٹی کے وکلا سے جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کرادیا

منگل 9 فروری 2016 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے وکیل سیفی علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کرادیاجس میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وکلاء سے جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عزیر جان بلوچ کے وکیل سیفی علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرا دیا۔سیفی علی نے بیان میں کہا کہ پی پی کے وکلا سے جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔ پیپلز لائرز فورم کے قاضی بشیر پہلے بھی مجھ پر حملہ کرچکے ہیں مجھے کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار قاضی بشیر ہونگے اور اسی بیان کو ایف آئی آر سمجھا جائے۔(

متعلقہ عنوان :