حکومت معیشت میں نجی شعبے کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، تاجروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم سے ملاقات میں گفتگو

منگل 9 فروری 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں نجی شعبے کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، تاجروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔وہ منگل کو عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نجی شعبے کو مراعات دینے کا فائدہ پورے ملک کو پہنچتا ہے، حکومتی کاروبار کرنا شروع کر دیں تو سبسڈی کی مد میں بڑا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں نجی شعبے کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، تاجروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔