جوائنٹ ایکشن کمیشن اور حکومت کے مابین مذاکرات قریب آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 16:05

جوائنٹ ایکشن کمیشن اور حکومت کے مابین مذاکرات قریب آگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات کا مرحلہ قریب آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں فریق سب سے پہلے ہڑتال ختم کرنے ، فضائی آپریشن بحال کرنے اور بعد ازاں مذاکرات پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ جبکہ حکموتی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین سہیل بلوچ نے حکومت سے مذاکرات کرنے کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :