چین ، کوئلے کی زائد سپلائی کی وجہ سے کان کنوں کو تعطیلات منانے کے لیے گھر بھیج دیا گیا

منگل 9 فروری 2016 15:26

ٹائی یوآن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) چھ برسو ں میں پہلی مرتبہ لائی یو جیا ویائی نے پہلی مرتبہ کسی کوئلے کی کان کے نیچے اپنے ساتھی کان کنوں کی بجائے اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ چین کا نیا قمری سال منایا۔ 28سالہ کوئلے کی کان کے الیکٹریشن نے کوئلے کی اس کان کی طرف سے جہاں وہ شمالی چین کے صوبہ شان ژی میں کام کررہا تھا نے موسم بہار کے فیسٹیول کے لیے جو امسال 8فروری سے منایا جارہا ہے کان کنوں کو تعطیلات دینے کے فوری بعد اپنے گھر جانے کا پروگرام بنایا ۔

اس قبل چین کے کوئلے کے کان کنوں کو بمشکل فیسٹیول منانے کا موقع ملتا تھا کیونکہ انہیں ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کی بتدریج سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا پڑتا تھا تا ہم سست رو معیشت اور فاضل پیداوار میں اضافے کے پیش نظر کوئلے کی کھپت میں کمزوری کے باعث چین کی کوئلے کی قومی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کوئلے کے کانوں پر زوردیا کہ وہ امسال موسم بہار کے فیسٹیول کے دوران کان کنوں کو گھروں تک بھیجیں ، بشرطیکہ ورک سیفٹی اور کوئلے کی مستحکم سپلائی کی ضمانت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی طرف سے مرتب کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوئلے کے ذخائر چار سال کے لیے 300ملین ٹن سے زیادہ رہے ،کوئلے کی دولت سے مالا مال شان ژی کے حکام نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ کوئلے کی کانوں کو پیداوار معطل کرنے کی اجازت دی جائے اور کارکنوں کو کوئلے کی پیداوار میں زائد گنجائش کے ازالے کے لیے صوبے کی طرف سے کی جانے والی کوشش کے طورپر اتوار اور قانونی تعطیلات کے دوران وقفہ دیا جائے ، زیادہ تعطیلات اور آرام دینے کے فیصلے پر کان کنوں نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔

نوجوان کان کن شائی یان پینگ کے لیے تعطیل کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوسرے پیشو ں میں کام کرنے والوں کی طرح یہ فیسٹیول منا سکتا ہے تا ہم اسے یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ تعطیلات دینا زائد گنجائش کی صورتحال بد تر ہونے پر توسیع وقفوں کا آغاز ہو سکتا ہے ۔بعض کان کن مانگ میں مسلسل کمی کی وجہ سے کوئلے کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کم تنخواہوں کے ساتھ گھروں کو واپس جارہے ہیں ۔چین کی نیشنل کول ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کوئلے کی سپلائی وافر رہنے کے پیش نظر قانونی تعطیلات کے دوران کوئلے کے کانوں کو وقفہ دینا چین میں اداراہ جاتی پریکٹس بننی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :